Friday, 29 March 2024, 04:49:43 am
شوپیاں میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، کشمیری نوجوان شہید
December 08, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے آج اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے CHECK-E-CHOLAN علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوج نے علاقے میں کیمیائی مواد اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھر بھی تباہ کر دیا۔حکام نے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.