Saturday, 20 April 2024, 01:30:40 pm
صدر مملکت کا سرکاری ملازمین پر نظم و نسق بہتر بنانے پر زور
December 08, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکمرانی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں تاکہ عوامی مسائل موثر طور پر حل ہوسکیں۔

آج(بدھ) اسلام آباد میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کارکردگی اور اچھی حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے آئی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے تیز تر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو حق وراثت کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.