Saturday, 20 April 2024, 09:20:32 am
پاسبان حریت جموں وکشمیرکاکنٹرول لائن کے قریب احتجاجی دھرنادینےکااعلان
December 08, 2021

پاسبان حریت جموں وکشمیرنے جمعہ کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کنٹرول لائن کے قریب ایک احتجاجی دھرنادینے کااعلان کیاہے۔ایک بیان میں پاسبان حریت کے چیئرمین عزیزاحمدغزالی نے کہاکہ احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی انسانی حقوق تنظیموں کی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی صورتحال کی طرف مبذول کراناہے۔انہوں نے کہاکہ پوری ریاست کو قیدخانے میں تبدیل کردیاگیاہے جہاں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگ خوف اورموت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہزاروں کشمیری عوام بھار ت کی قیدمیں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جنہوں نے بغیرکسی قانونی کارروائی کے گرفتارکیاگیاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.