Wednesday, 24 April 2024, 02:38:39 pm
پاکستان میں ایشیاء کاپہلاای پاسپورٹ نظام جلدشروع ہوگا:وزیرداخلہ
December 08, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیاء کا پہلا ای پاسپورٹ نظام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہو گا۔وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اہم اقدامات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ان اقدامات میں آن لائن پاسپورٹ سہولت کی تشکیل نو، زونل دفاتر میں تیز رفتار ڈیلیوری سروس، ڈائریکٹوریٹ جنرل اور امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ کی بہتری اور اس کے باضابطہ لوگو کا افتتاح شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن سہولت کے ذریعے لوگ اپنے پاسپورٹ سے سفر اور دفاتر میں قطاروں میں انتظار کئے بغیر اپنے گھروں میں حاصل کر سکیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حکومتی اقدام پر خوش ہیں اور حکومت وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق انہیں مزید سہولت فراہم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دو ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے

Error
Whoops, looks like something went wrong.