Saturday, 20 April 2024, 05:34:01 pm
وزیراعظم نے پشاور میں بنیادی صحت بیمہ پروگرام کا اجرا کردیا
December 08, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے آج(بدھ) پشاور میں بنیادی صحت بیمہ پروگرام کا افتتاح کیا ۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت صحت بیمہ پروگرام کے ذریعے خیبر پختونخوا کے 75 لاکھ خاندانوں کو سالانہ دس لاکھ روپے کی بلا معاوضہ طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے پشاور میں احساس سستا راشن پروگرام کے تحت اندراج کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انہیں اس بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔احساس راشن پروگرام کے تحت نادار طبقے کے تقریباً دو کروڑ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء امدادی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی جس سے 13 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہو گا۔بعد میں وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے جامع مساجد کے آئمہ کرام کو مالی تعاون کے پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.