Saturday, 20 April 2024, 06:34:21 pm
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی،مزید3کشمیری نوجوان شہید
December 08, 2021

فائل فوٹو

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج (بدھ)ضلع شوپیاں میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چیک چولان میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مادے کا استعمال کرکے ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کردیا۔ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 5 اگست 2019 سے اب تک ایک درجن خواتین سمیت 484 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے زیادہ افراد کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا۔رپورٹ میںافسوس کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے اور پھر انہیں مجاہدین یا مجاہد تنظیموں کے معاونین کا جھوٹا لیبل لگا کرشہید کردیاجاتا ہے۔دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا کو ایٹمی تباہی سے بچانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.