Friday, 29 March 2024, 06:12:44 am
ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت سمیت 13افراد ہلاک
December 08, 2021

آج(بدھ) بھارتی صوبہ تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ اور گیارہ دوسرے افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کے ایک ٹویٹ کے مطابق حادثے میں جنر ل بپن راوت' ان کی اہلیہMADULIKA RAWAT اور گیارہ دیگر افراد ہلاک ہوئے۔جنرل بپن راوت نیل گری ہلز میں واقع ڈیفنس سروسز سٹاف کالج ولنگٹن کے دورے پر جارہے تھے جہاں انہوں نے سٹاف کورس کے شرکاء اور فیکلٹی سے خطاب کرنا تھا۔حادثہ روسی ساخت کے ایم ایف17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کے کوئمبتور کے علاقےSULUR سے تلگری ہلز ولنگٹن کے لئے اڑان بھرنے کی تھوڑی دیر بعد پیش آیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آ ف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ اور دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.