Friday, 19 April 2024, 11:45:42 am
افغانستان کو شدید اقتصادی بحران اورانسانی المیے کا سامنا ہے ،معید یوسف
December 08, 2021

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے چار کروڑ افغانیوں کی غذائی ضروریات کیلئے افغانستان میں فوری انسانی امداد بھجوانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

بی بی سی نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کو شدید اقتصادی بحران اورانسانی المیے کا سامنا ہے ۔انہوں نے خبردارکیا کہ اگر یہ بحران سنگین ہوا تو پاکستان کو پناہ گزینوں کے بحران کا سامنا ہوگا اور عالمی دہشت گردتنظیموں کو مزید جگہ مل جائے گی ۔معید یوسف نے کہاکہ پاکستان نے زمینی اورفضائی پل کا کردارادا کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی بھرپور مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مغربی ممالک کی ناکامی پر پاکستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاناچاہیے ۔پاکستان واحد ملک ہے جو ہمیشہ کہتا رہا کہ افغانستان کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں نے لیکن ہماری نہیں سنی گئی ۔معید یوسف نے کہا دوحہ امن عمل کی سہولت کاری پرامریکہ اور برطانیہ سمیت ساری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے ۔مشیر قومی سلامتی کاکہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان میں عدم استحکام ہمیں بھی متاثر کرے گا ۔امریکہ سے تعلقات پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا امریکہ سے ہمارے اچھے دوطرفہ تعلقات ہیں لیکن افغانستان پربداعتمادی بدستور موجود ہے۔معید یوسف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ملکوں کے لئے کھلی منڈی ہے اور ہر ملک یہاں پر سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے بولنا پاکستان کا حق ہے۔معید یوسف نے کہا کہ چین کے علاقے سن جیانگ میں انسانی حقوق کے بارے میں مغربی نقطہ نظر کو پاکستان تسلیم نہیں کرتا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.