Friday, 19 April 2024, 07:47:57 pm
افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے، وزیرخارجہ
December 08, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے اور پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (بدھ)برسلز میں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی امور اور بیلجیئم اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔انہوں نے یورپی یونین کے وفد کو طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان سے غیر ملکیوں' سفارتکاروں اور صحافیوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے وفد کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ بیلجیم اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے کثیر جہتی تعلقات کے لئے اقتصادی اور تجارتی تعاون اہم ستون ہیں۔شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں معاشی بحالی اور پائیدار امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے میں مدد ملی۔یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے علاقائی صورتحال سے آگاہ کرنے پر شا ہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وفد نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء اور افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.