Thursday, 28 March 2024, 09:01:07 pm
افغانستان کے عوام سرد موسم میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کررہے ہیں ، وزیراطلاعات
December 08, 2021

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اسلامی ممالک کی ایک حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کررہاہے۔

آج (بدھ)اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام سرد موسم میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کررہے ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہاہے۔چوہدری فواد نے کہا کہ اسلام آباد میں19 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کوہر ممکن امداد فراہم کررہاہے اور ہم دو لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے درآمد ہونے والی چالیس اشیاء پر ڈیوٹی ختم کر دی ہے اور یہ اقدام افغانستان کے تاجروں کو پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد دے گا۔چوہدری فواد حسین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس1980 ء کے بعد خارجہ امور کے حوالے سے پاکستان میں سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت84 ممالک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.