Thursday, 25 February 2021, 12:34:26 pm
کشمیریوں کےحق خودارادیت کے لئے ترکی کی واضح حمایت نے بھارتی حکمرانوں کو حواس باختہ کردیا ہے:مسعودخان
December 08, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعودخان نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ترکی کی واضح حمایت نے بھارتی حکمرانوں کو حواس باختہ کردیا ہے۔

میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی میڈیا کا یہ پروپیگنڈہ مسترد کردیا کہ ترکی بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسند بھیج رہا ہے۔

مسعود خان نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈہ نہ صرف من گھڑت اور بے بنیاد ہے بلکہ یہ کشمیری عوام کی اپنی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی ایک گہری سازش بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آزادی کی جدوجہد ان کی اپنی ہے اور ترکی یا کسی دوسرے ملک کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی پروپیگنڈہ بکواس اور کشمیریوں کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کے لئے ترکی کی سیاسی اور سفارتی حمایت کم کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.