وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام غربت میں کمی اور پاکستان کی فلاحی ریاست بنانے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔وہ معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے منگل کے روز اسلام آباد میں بات چیت کررہے تھے۔وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعظم کو کفالت پروگرام اور دیگر منصوبوں کے تحت کی جانے والی ادائیگیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔