Wednesday, 12 August 2020, 09:23:32 am
مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کو علاقائی امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے،تجزیہ کار
December 08, 2019

تجزیہ کاروں نے زور دیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت کو علاقائی امن و استحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے علاقائی امن کو غیرمستحکم کر دیا ہے اور اب علاقے میں طاقت کا توازن بھی غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون پر بھرپور یقین رکھتا ہے اور ہمیشہ علاقائیت کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارک کا مقصد معاشی ترقی میں اضافہ، سماجی و ثقافتی ترقی کے ذریعے خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سارک عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے اور پاکستان علاقائی امن کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارک علاقائی تعاون اور مذاکرات میں مفید کردار ادا کر سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں میں بی اے ملک، ڈاکٹر خرم اقبال، ڈاکٹر طلعت وزارت، ڈاکٹر غلام مصطفی خان اور ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی شامل تھے۔