Wednesday, 24 April 2024, 07:40:33 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی محاصرہ اور مواصلاتی بندش کا آج 126واں روز
December 08, 2019

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں وادی اورجموں ریجن  میں فوجی محاصرہ اور مواصلاتی بندش  آج مسلسل 126 ویں روز بھی جاری ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

 وادی میں دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندیوں کے باعث مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

زیادہ تر دکانیں اور دوسرے کاروباری مراکز بند ہیں اور تعلیمی ادارے اور دفاتر سنسان پڑے ہیں۔

 ادھر کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیرخزانہ پی چدمبرم نے نئی دہلی جیل سے رہائی کے بعد چنائی میں ایک پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں 80 لاکھ افراد کو ہر قسم کی آزادی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.