Wednesday, 24 April 2024, 10:23:18 am
حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے، عثمان بزدار
December 08, 2019

پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔

وہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اتوار کے روز لاہور میں ان سے ملاقات کی۔

میاں کاشف اشفاق نے وزیراعلی کو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے افتتاح کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت یہ پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے جس کا اس مہینے کی پچیس تاریخ کو افتتاح کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.