Thursday, 27 June 2019, 07:11:42 am
کراچی احتساب عدالت: این آئی سی ایل بدعنوانی کیس میں تمام چھ ملزموں کوسات سات سال قید
December 08, 2018

کراچی کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل بدعنوانی کیس میں ادارے کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت تمام چھ ملزمان کو سات سات سال قید سنائی ہے ۔

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو اگلے دس سال کیلئے کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل بھی قراردیا ۔

ملزمان نے کورنگی کے علاقے میں اراضی بھاری نرخوں پرخرید کر قومی خزانے کو انچاس کروڑ روپے کانقصان پہنچایا تھا۔