Saturday, 20 April 2024, 10:49:20 am
میئرلندن کی مزار قائد پر حاضری
December 08, 2017

لندن کے میئر صادق خان نے  جمعہ کے روزکراچی میں بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مزار قائد پر حاضری دی۔

انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

بعد میں مزار قائد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ انہیں اپنے پاکستانی پس منظر پرفخرہے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں اورتوقع ہے کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں آپ تعلیم ،کاروبار یا اپنی تعطیلات گزارنے کیلئےوہاں آسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.