Wednesday, 24 April 2024, 07:20:02 pm
جاپان کا شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کے حامل کروز میزائل حاصل کرنے کااعلان
December 08, 2017

جاپان نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہوا میں چلائے جانے والے کروز میزائل حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے جو شمالی کوریا کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے وزیر دفاع اتسو نوری اونودیرا نے کہاکہ پانچ سو کلومیٹر تک مارکرنے والے نئے میزائل دفاعی مقاصد کیلئے ہوںگے ۔انہوں نے کہاکہ جاپان فضا سے زمین پر 1000 کلومیٹر تک مارکرنے والے میزائل بھی نصب کررہا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.