Saturday, 14 December 2024, 07:45:47 pm
 
تھل جیب ریلی کے دوسرے روز آج ریس کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا
November 08, 2024

مظفرگڑھ کے قریب چھانگا مانگا ٹیلا کے مقام پر تھل جیب ریلی کے دوسرے روز آج ریس کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔

ایک سو سے زائد گاڑیاں چار کیٹگریز کے مقابلو ں میں حصہ لے رہی ہیں۔

سٹاک کیٹگری اور وویمن کیٹگری کے مقابلے کل منعقدہوں گے۔

نویں تھل جیب ریلی کا ٹریک 195کلومیٹرلمبا ہے جس میں مظفرگڑھ ' لیہ اور کوٹ ادو کے اضلاع شامل ہیں۔