Thursday, 28 March 2024, 03:30:17 pm
احساس راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کے اندراج کیلئے ویب پورٹل آج کھلے گا
November 08, 2021

احساس راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کے اندراج کیلئے ویب پورٹل آج سے کھلے گا۔یہ بات غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اے پی پی کے ساتھ ایک انٹرویو میںکہی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ماہانہ 31 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد نامزد کریانہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر اعانتی نرخوں پر آٹا ' دالیں' کھانے کا تیل اور گھی خریدنے کے اہل ہوں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ ملک میں اندازاً دس لاکھ کریانہ سٹورز ہیں اور اگر ان کے بینک اکائونٹس ہیں تو وہ اس پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے پر کریانہ سٹورز کے مالکان کو اعانتی رقم پر منافع دے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.