Wednesday, 17 April 2024, 02:37:14 am
کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ایک پر امن جدوجہد کر رہے ہیں، حریت رہنما
November 07, 2020

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ایک پر امن جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی ظلم و ستم انہیں اپنی منزل کے حصو ل سے نہیں روک سکتا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کیلئے انتہائی ظالمانہ اور بے رحمانہ انتقامی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھیکامیاب نہیں ہوگا۔ 

سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپور ی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بٹ، پیر سیف اللہ ، الطاف احمد شاہ ، ایاز محمداکبر، راجہ معراج الدین ، نعیم احمد خان ، فاروق احمد ڈار، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلسل غیر قانونی نظر بند ی کی مذمت کی۔ 

جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے 1947کے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنی پارٹی کے زیر اہتمام جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست قوتوں نے آج دوبارہ جموں خطے میں مسلمانوں کی موجودگی پر سوالات اٹھانے شروع کر دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پیش آنے والے واقعات سے یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کے خلاف بھر پور نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری نوجوان ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین نثار احمد نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بھارت کو کشمیریوں پرجاری مظالم روکنے پر مجبور کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیراہتمام سیالکوٹ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت نے 1947 میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جموں میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ڈھائی لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید اور 5 لاکھ سے زائدکو پاکستان ہجرت کرنے پر مجبور کردیا ۔ کانفرنس میں منظور کی گئی قرارداد میں مودی کی زیرقیادت بھارتی فرقہ پرست حکومت کے 05 اگست 2019 کے اقدامات کو یکسرمسترد کیاگیا۔

ادھر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس مقبوضہ کشمیر میں محاصروں اورتلاشی کارروائیوں کے دوران بلٹ پروف بکتر بند گاڑی''رینالٹ شیرپا'' استعمال کرے گی۔ یہ گاڑی فرانسیسی کمپنی''رینالٹ ٹرکس ڈیفنس ''کی تیار کردہ شیرپا بکتر بند گاڑیوں کی چھ اقسام میں سے ایک ہے۔ اس گاڑی کوجمعہ کے روز سرینگر میں دیکھا گیا۔ اس سے قبل یہ گاڑی 13 فروری 2018 کو سرینگر کے علاقے کرن نگر میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دیکھی گئی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.