Saturday, 20 April 2024, 08:06:15 am
کووڈ۔19 وبا اور2021 اختتام تک مجموعی عالمی پیداوار کو 12 کھرب ڈالر نقصان کا خدشہ ہے، یو این سی ٹی اے ڈی
November 07, 2020

کووڈ۔19 کی وبا کے باعث اقتصادی سست روی کے نتیجہ میں 2021 کے اختتام تک مجموعی عالمی پیداوار کو 12 کھرب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ اقتصادی شرح نمو میں کمی کے علاوہ بے روزگاری میں بھی اضافہ متوقع ہے اور بعض ترقی یافتہ ممالک میں بے روزگاری کی شرح دوہرے ہندسے تک بڑھ جائے گی۔

یونائٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی ” دی ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ2020 ” (ٹی ڈی آر 2020) میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاشی بحالی کے لئے عالمی سطح پر جرا¿ت مند اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس کے تحت مربوط میکرو اکنامک پھیلاﺅ پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کارکنوں کی اجرت میں اضافہ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ عالمی سطح پرمعاشی بحالی کے لئے شفاف توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور ٹرانسپورٹ کے پائیدار نظام پر بھاری سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ مزید برآں دنیا بھر میں مالیاتی پالیسیز سے بھرپور استفادہ کے لئے میکرواکنامک استحکام اور جامع و مربوط صنعتی پالیسیوں کے تحت ترقیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

ٹی ڈی آر 2020 کے مطابق دنیا بھر کی نظریں اب سال 2021 پر ہیں جس میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی متوقع ہے اور آئندہ سال کے اختتام تک ترقی کے بعض مسائل کے مکمل خاتمہ میں مشکلات کے علاقہ متعدد ممالک میں مالیاتی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 عالمی بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی سست روی کے نتیجہ میں 2021 کے اختتام تک مجموعی عالمی پیداوار کو 12 کھرب ڈالر کے خسارہ کا سامنا متوقع ہے۔مزید براں دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باعث بے روزگاری کی شرح بڑھ سکتی ہے جبکہ بعض ترقی یافتہ ممالک میں بھی بے روزگاری کی شرح دوہرے ہندسے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عالمی ادارہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے جامع اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.