Tuesday, 23 April 2024, 01:58:35 pm
دنیا میں ہر سال 60لاکھ افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،عالمی ادارہ صحت
November 08, 2020

دنیا بھر میں ایک منٹ کے دوران تقریباً ایک کروڑ سگریٹ فروخت کئے جاتے ہیں، سگریٹ کے تمباکو کے جلنے سے 4ہزار کے قریب مختلف کیمیکلز خارج ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مسلسل تمباکو استعمال کرنے والے آدھے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

دنیا میں ہر سال تقریباً 60لاکھ افراد تمباکو کے استعمال کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں 50لاکھ افراد براہ راست تمباکو استعمال کرتے ہیں جبکہ زندگی سے ہاتھ دھونے والے6لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو خود تمباکو استعمال نہیں کرتے لیکن اس کے دھوئیں سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تمباکو کا استعمال اسی طرح جاری رہا تو 2030تک دنیا بھر میں تمباکو سے ہونےوالی اموات 80لاکھ تک بڑھ جائیں گی۔ واضح رہے کہ تمباکو استعمال کرنےوالے تقریباً 80فیصد افراد کا تعلق پسماندہ علاقوں یا غریب ممالک سے ہے ۔

عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ تمباکو کے استعمال میں کمی کے حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات کئے جائیں تاکہ سالانہ لاکھوں افراد کی قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے 

Error
Whoops, looks like something went wrong.