Wednesday, 20 November 2019, 07:36:09 pm
شہبازشریف کی خرابی صحت اور بیرون ملک علاج کیلئے میاں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
November 08, 2019

وزارت داخلہ کو پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر میاں شہباز شریف کی طرف سے خرابی صحت اور بیرون ملک علاج معالجے کیلئے میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔وزارت داخلہ نے اس معاملے کو قومی احتساب بیورو کو بھیج دیا ہے جس کو ای سی ایل سے نام نکالنے کے بارے میں پہلے ہی سے درخواست دی جاچکی ہے۔شریف میڈیکل سٹی لاہور کی جانب سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹس کو رائے اور تجزیئے کیلئے سٹینڈنگ میڈیکل بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے میاں شہباز شریف کی درخواست کے مطابق معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔وزارت داخلہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تمام فریقوں سے مشاورت کے بعد مجاز حکام کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔