Wednesday, 20 November 2019, 07:51:51 pm
سفیر کی غیر ملکی سیاحوں اور برطانوی شہریوں کو دورہ پاکستان اور سرمایہ کاری کی پیشکش
November 08, 2019

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے غیر ملکی سیاحوں اور برطانوی شہریوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور سیاحت' خدمات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔وہ لندن میں ہائی کمیشن میں پاکستانی سیاحتی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیاکو پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں علم ہو اور وہاں کی سیاحت کی جائے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی قیادت میں پاکستانی سیاحتی وفد نے جو برطانیہ کے دورے پر ہے' ورلڈ ٹریول مارٹ لندن2019 ء میں بھی شرکت کی۔