Wednesday, 20 November 2019, 07:44:20 pm
صدر کا عالمی حدت کے مسئلےسےنمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششوں کو تیز کرنے پرزور
November 08, 2019

صدر عارف علوی نے عالمی حدت سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا ہے ۔

ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی اتحاد کے علاقائی فورم کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتوں ، سیاسی رہنمائوں اور عالمی برادری کو ماحول کے تحفظ کیلئے مل کر کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہاکہ گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کی روک تھام کیلئے پاکستان کا کردار محدود ہے تاہم وہ ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی بھی سیاسی مقصد سے بالاتر ہوکر خیبرپختونخوا میں ایک ارب درختوں کے سونامی منصوبے پرعملدرآمد کیا ۔صدر نے بڑے پیمانے پر آبی تحفظ کے علاوہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں زبوں حالی کے شکار مچھلی کے ذخائر کی بحالی پر زوردیا ۔ماحولیاتی تبدیلی کے مشیر امین اسلم نے کہا کہ دس ارب درختوں کے سونامی پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے شجرکاری شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کا پختہ عزم کررکھا ہے ۔