Wednesday, 20 November 2019, 07:15:14 pm
ریڈیو پاکستان قومی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،شبلی فر از
November 08, 2019

سینیٹ میں قائد ایوان سیدشبلی فراز نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان قومی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات نیشنل براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے چینل ایف ایم 101 کے زیراہتمام ایک مشاعرے کے موقع پر کہی۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نوجوانوں اور بزرگوں کے درمیان رابطے کے خلا کو دور کرنے کے لئے باقاعدگی سے ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ثقافت اور ادب کی آواز ہے اور اس آواز کے ذریعے ہم معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد ہونگی۔اس موقع پر ممتاز شعراء نے مشرق کے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے کلام پیش کئے ۔