Wednesday, 20 November 2019, 07:38:34 pm
پاکستان کل اور منگل کو سکھ یاتریوں سے سروس چارجز وصول نہیں کریگا،دفتر خارجہ
November 08, 2019

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کل اور منگل کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سکھ یاتریوں سے کوئی سروس چارجز وصول نہیں کرے گا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان دو تاریخوں پر20 ڈالر سروس چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترجمان نے یاد دلایا کہ بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کے خاص موقع پر خصوصی جذبہ اظہار کے طور پر وزیراعظم نے دس روز پیشگی یاتریوں کے پاسپورٹ اور رجسٹریشن کے تقاضوں کے خاتمے کا بھی اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہابدقسمتی سے بھارت نے یہ سہولیات لینے سے معذرت کرلی۔