Wednesday, 20 November 2019, 07:12:51 pm
وزیراعظم کا معاشی ترقی کیلئے سمگلنگ کی روک تھام کے حکومتی عزم کا اظہار
November 08, 2019

وزیراعظم عمران خان نے معاشی ترقی کے لئے سمگلنگ کی روک تھام کے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سرحدی علاقوں میں تجارتی بازاروں کے قیام پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ سمگلنگ نے ناصرف قومی معیشت کو تباہ کیا بلکہ ملک کے وسائل اور آمدن کو متاثر کرنے کے علاوہ صنعتوں کو بھی بدحال کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔ تاہم وہ سرحدی علاقوں کے لوگوں اور نوجوانوں کو درپیش اقتصادی مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔انہوں نے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو متبادل روزگار کی فراہمی کے لئے تجارتی منڈیوںکے قیام کی تجویز کو سراہا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ ان منڈیوں سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم ہونگے۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں جلد ہی تجارتی منڈیاں قائم کرنے کے لئے تجویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔