Thursday, 18 April 2024, 10:51:46 pm
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ 96 ویں روز میں داخل
November 08, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ آج 96 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔توقع ہے کہ قابض حکام نماز جمعہ کے بعد ہونے والے بھارت مخالف مظاہروں میں لوگوں کو شرکت سے روکنے کیلئے آج سخت پابندیاں دوبارہ عائد کردیں گے ۔حکام نے پانچ اگست کے بعد مقبوضہ وادی کی کسی بھی جامع مسجد میں لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ۔بھارتی فوج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے باوجود مقبوضہ وادی میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں بدستور نافذ العمل ہیں۔وادی کشمیراور جموں ریجن کے مسلم اکثریت علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس ابھی تک بند ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.