Friday, 15 November 2019, 07:56:31 am
حکومت صوبے میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر اختر
November 08, 2019

پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

جمعہ کے روز ملتان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں پنجاب کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کا نفاذ یقینی بنائیں۔اختر ملک نے کہا کہ ان کارخانوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جو زہریلا دھواں خارج کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔