دنیابھرکے ممتازتجزیہ کاروں نے کرتارپورراہداری کھولنے کے بارے میں پاکستان کے اقدام کوسراہاہے۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم سکھ رہنماسریندرسنگھ نے کہاکہ کرتارپورراہداری تمام سکھ برادری کے لئے پاکستان کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے۔
امریکہ کے ایک اورسکھ رہنما ڈاکٹرشمشیرBabraنے ریڈیو پاکستان کوبتایا کہ بھارتی حکومت کونوجوت سنگھ سدھو کوکرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔
دفاعی تجزیہ کارعبداللہ گل نے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کودنیابھرمیں مقیم سکھ برادری نے سراہا ہے جس سے پاکستان کے اعتدال پسندانہ تشخص کوفروغ ملے گا۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹرسرفراززاہدخان نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت بدقسمتی سےHindutvaکی انتہاپسندانہ پالیسیوں پرعمل پیرا ہے اوریقینا بھارت مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا جہاں علیحدگی پسندتحریکیں ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ سرگرم عمل ہیں۔