Friday, 15 November 2019, 07:32:06 am
دفتر خارجہ کا سکھ یاتریوں کو پاکستان کی جانب سے دی گئی سہولیات سے بھارت کے انکار پرافسوس کااظہار
November 08, 2019

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان نے خصوصی جذبہ خیرسگالی کے تحت باباگرونانک کے پانچ سوپچاسویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے رعایتوں کااعلان کیاہے تاہم بھارت نے سکھوں کے جذبات مجروح کرتے ہوئے یہ اقدام مسترد کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت یاتریوں کیلئے ان سہولیاتی اقدامات سے مستفید ہونے کا خواہاں نہیں تو یہ بھارت کا اپنا انتخاب ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت الجھن پیداکرکے پیچیدگیاں بڑھا رہا ہے۔