Wednesday, 20 November 2019, 07:32:24 pm
چین،امریکہ کا تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اپنی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق
November 08, 2019

چین اور امریکہ نے تجارتی معاہدے کی صورت میں پہلے مرحلے میں اپنی مصنوعات پر عائد محصول واپس لینے پر اتفاق کیا ہے۔محصولات کی واپسی تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جس کو چینی اورامریکی صدور کے دستخطوں کیلئے زیر تحریر لایا جارہا ہے۔چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ دونوں ملکوں نے محصولات کو مرحلہ وار منسوخ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ادھر وائٹ ہائوس کی ترجمانSTEPHANIE GRISHAM نے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ معاہدے کی تکمیل کے بارے میں بہت زیادہ پرامید ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سولہ ماہ سے جاری تجارتی جنگ کی شد ت میں کمی واقع ہوگی۔