Wednesday, 20 November 2019, 08:20:54 pm
امریکہ،روس معاہدے پر عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں،ترکی
November 08, 2019

ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس اس معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے تحت کرد ملیشیا کا ترکی کی سرحد کے قریب شام کے علاقے سے انخلاء یقینی بنانا تھا ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ہنگری کے دورے سے قبل ایک بیان میں کہا کہ وہ یہ معاملہ بدھ کو واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات میں اٹھائیں گے۔