Wednesday, 20 November 2019, 07:31:09 pm
امریکہ کا ایران کی جانب سے ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کے فیصلے پرتشویش کا اظہار
November 08, 2019

فائل فوٹو

امریکہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کے فیصلے پرتشویش کا اظہار کیاہے ۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ Fordow میں ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کے ایرانی اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران جلدازجلدایٹمی معاہدے سے دستبردارہونے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے تمام ملکوں پرزوردیاکہ ایٹمی سرگرمیوں میں اضافے کی روک تھام کے لئے ایران پر دباؤبڑھایاجائے۔