Wednesday, 20 November 2019, 07:35:35 pm
عوام کو اشیا ضروریہ کی کم نرخوں پر فراہمی ،یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کو 6ارب روپےدینےکا فیصلہ
November 08, 2019

حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے فوری طور پر چھ ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضروری اشیائے خوردونوش کی کم قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان نے کہا کہ اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان چھ ارب روپے کی وصولی کے فوری بعد عوام کو ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس اقدام سے20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں132 روپے' چینی9 روپے' گھی30 روپے' چاول20 روپے اور دالوں کی قیمت میں تقریباً15 روپے فی کلو کمی آئے گی۔وزیراعظم کو یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں بدعنوانی کے خاتمے کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ اشیائے صرف کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر بدعنوانی پر نظر رکھنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی۔مواصلات کے وزیر مراد سعید نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ ڈاک عوام کو ان کی دہلیز پر ضروری اشیاء کی ترسیل کیلئے جلد ہوم ڈلیوری سروس شروع کرے گی۔