Wednesday, 14 November 2018, 10:51:10 pm
تجزیہ کاروں نے بھارت کے تیزی سے ہتھیار جمع کرنے کو علاقائی امن واستحکام کیلئے سنگین خطرہ قراردیا
November 08, 2018

 

معروف تجزیہ کاروں نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور تیزی سے ہتھیار جمع کرنے کو علاقائی امن واستحکام کیلئے سنگین خطرہ قراردیاہے۔

معروف تجزیہ کاروں نے بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور تیزی سے ہتھیار جمع کرنے کو علاقائی امن واستحکام کیلئے سنگین خطرہ قراردیاہے۔

دفاعی اور بین الاقوامی امور کی معروف تجزیہ کارڈاکٹر ہما بقائی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نریندر مودی کے دور اقتدار میں ایک نسل پرست اور ہندو انتہا پسند ریاست کے طور پرسامنے آیاہے۔

ڈاکٹرہمابقائی نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم اور جنگی جرائم کی مرتکب ہورہی ہے جنہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ریٹائرڈبریگیڈیئرسیدنذیرنے کہاکہ بھارت اسلحے کی درآمد پر کروڑوں ڈالرخرچ کررہاہے جس سے خطے میں طاقت کاتوازن بگڑ جائے گا۔دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سے زیادہ روایتی ہتھیار ہیں لیکن پاکستان کی فوج پیشہ ورانہ لحاظ سے بھارت سے کہیں زیادہ مضبوط اور اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔