Wednesday, 14 November 2018, 10:13:33 pm
صدر کا علماء،مشائخ پر امن ،محبت اور رواداری کے فروغ کیلئے صوفیاء کے پیغامات عام کرنے پرزور
November 08, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علما و مشائخ پر زوردیا ہے کہ وہ معاشرے میں محبت، امن اور رواداری کے فروغ کیلئے صوفیائے کرام کے پیغامات کو عام کریں۔ وہ جمعرات کے روز ملتان میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں منعقد برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت بہاو الدین زکریا سہر وردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ صوفیائے کرام نے برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حضرت بہاوالدین زکریا کی تعلیمات نے دنیا بھر کے عوام کے لئے رہنمائی کا راستہ متعین کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عظم صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک میں مذہبی ہم آہنگی بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ دے سکتے ہیں۔