Wednesday, 14 November 2018, 10:12:40 pm
پاکستان، عرب امارات کابحری شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
November 09, 2018

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے بحری شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر علی زیدی اور چیئرمین ڈی پی ورلڈ سلطان احمد بن SULAYEM کے درمیان آج دبئی میں ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔پاکستان کے سفیر معظم علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سلطان احمد بن SULAYEM ایک ذمہ دار اوردور اندیش شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم اس سلسلے میں بہت جلد اچھی خبر سنی گی۔