Wednesday, 14 November 2018, 11:16:59 pm
پا کستان خطے میں تعمیر وترقی کیلئے تمام مالک سے پارلیمانی روابط کے فروغ کا خواہاں
November 08, 2018

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں تعمیر وترقی کیلئے تمام ملکوں سے پارلیمانی روابط کے فروغ کا خواہاں ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ دوروں کے تبادلوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے دوروں سے لائبریری، تحقیق، قانون سازی اور پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل سے ادارے مضبوط ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ، پارلیمانی عملے اور اراکین کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔