Tuesday, 13 November 2018, 09:28:32 am
خیبرپختونخوا حکومت ،زرعی ترقیاتی بنک کاصوبے میں شجر کاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
November 08, 2018

خیبرپختونخوا حکومت اور زرعی ترقیاتی بنک نے صوبے میں شجر کاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔زرعی ترقیاتی بنک کے صدر سے آج پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ اشتراک عمل میں لائیوسٹاک کی ترقی کی سکیمیں بھی شامل کی جائیںگی۔زرعی ترقیاتی بنک کے صدر شیخ امان اللہ نے کہا کہ سکمیوں سے صوبے کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے۔