Tuesday, 13 November 2018, 10:08:11 am
یو اے ای سفیر،گورنر سندھ کا سرمایہ کاری امور پر تبادلہ خیال
November 08, 2018

عبید الزابی نے آج کراچی میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر سندھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو ملک خصوصا سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔