Wednesday, 14 November 2018, 10:30:06 pm
حکومت نے عیدمیلا النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے،قادری
November 08, 2018

وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے عیدمیلادالنبیۖ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس بھی منعقد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی حسن قرات اور نعت خوانی کے خصوصی مقابلوںکا اہتمام کریں گے اور آنحضرتۖ کی تعلیمات کو اجاگر کریںگے۔اجلاس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری،وزیر مملکت علی محمد خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی۔