Wednesday, 14 November 2018, 11:27:07 pm
حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یوم پیدائش
November 09, 2018

فلسفی شاعر حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش کل ملک بھر میں قومی جوش وجذبے سے منایا گیا۔قومی شاعر کوخراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی کے مختلف پہلو اجاگرکرنے کیلئے مختلف ادبی ، تعلیمی ، سیاسی ، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ۔ مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔علامہ اقبال نے قیام پاکستان کانظریہ پیش کیاتھا اور وہ قیام پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں۔ان کے بہترین کلام میں اسرارخودی ، پیام مشرق ، بانگ درا ، بال جبریل،ضرب کلیم اور ارمفان حجاز شامل ہیں ۔ان کا انتقال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں ہوا ۔