Wednesday, 14 November 2018, 10:12:43 pm
چین،جے ایف 17تھنڈر کا متاثر کن فضائی مظاہرہ
November 08, 2018

چین میں زوہائے ائیر شو کے تیسرے روز جے ایف سیونٹین تھنڈر نے مختلف ملکوں کی فضائی افواج اور ہوا بازی کی صنعتوں کے وفود کے سامنے متاثر کن فضائی مظاہرہ کیا ۔ماہر پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان BARYAR نے مختلف انداز میں شاندار فضائی مظاہرہ کیا۔جے ایف سیونٹین تھنڈر پندرہ منٹ سے زائد وقت تک زبردست فضائی مظاہرے کے بعد روایتی انداز میں قلا بازیاں کھاتا ہوا زوہائے کے نیلے آسمان مین غائب ہوگیا ۔طیارے کے اترنے پرشائقین نے اس کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی۔فضائی مظاہرے کے علاوہ ایک جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ نمائش کیلئے بھی رکھاگیا ہے ۔مختلف ملکوں کے خریداروں سمیت شائقین کی بڑی تعداد جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے میںگہری دلچسپی لے رہے ہیں۔پاک فضائیہ کا دستہ بارہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایروسپیس نمائش میں شرکت کررہا ہے جو چھ سے گیارہ نومبر تک چین کے شہر زوہائے میں جاری رہے گی۔