Thursday, 25 April 2024, 04:57:53 pm
برصغیر کےصوفیاء کرام نےخطےمیں اسلام پھیلانےمیں اہم کرداراداکیاہے:صدر
November 08, 2018

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ برصغیر کے صوفیا ء کرام نےخطے میں اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 آج ملتان میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کے معروف صوفی بہاوالدین زکریا نے بین المذاہب ہم آہنگی کا پرچار کیا اور اسلام کےلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

 صدر نے کہا کہ حضر ت محمدﷺ کا اسوہ حسنہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

اس سے پہلے بین الاقوامی صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوفیائے کرام کی تعلیمات پھیلانے کی ضرورت پر زوردیا۔

 وزیر خارجہ نےکہا کہ صوفیا ئے کرام نے برصغیر میں اسلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.