Friday, 18 October 2019, 11:08:16 am
صوبے میں ذیابیطس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے موبائل کلینک کا آغاز
October 08, 2019

خیبرپختونخواکی حکومت نے صوبے میں ذیابیطس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے موبائل کلینک کا آغاز کیا ہے۔منگل کے روز پشاور میں کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے مستحق طبقوں کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے اور مشنری جذبے کے ساتھ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا کہا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام لوگوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم نے صوبے میں ذیابیطس کے غریب مریضوں کے علاج کے لئے خیبرپختونخوا کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔پاکستان میں ڈنمارک کے سفیرROLF MICHAEL HAY PEREIRA HOLMBOE نے کہا کہ ان کی حکومت شعبہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مالی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی۔