Monday, 16 December 2019, 03:14:59 pm
قدرتی وسائل کے استعمال سے ملک کی اقتصادی حالت تبدیل ہوسکتی ہے،وزیراعلیٰ
October 08, 2019

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کے استعمال سے ملک کی اقتصادی حالت تبدیل ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چاغی سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور قبائلی رہنما سردار زادہ عمیر محمد حسنی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال ، سماجی امور اور رخشان ڈویژن سے متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا۔