Friday, 18 October 2019, 11:10:53 am
حکومت گلگت بلتستان میں ای لرننگ سسٹم متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ
October 08, 2019

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں ای لرننگ سسٹم متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ سکردو میں ای لرننگ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اس نئے نظام کو گلگت اور دیا میر تک توسیع دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلتستان میں ای لرننگ سسٹم کیلئے تین کروڑ روپے کی منظوری دی۔